• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازاور میں نے کبھی پارٹی نہیں بدلی،عمران دفع کریں جانے دیں،شیخ رشید

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )میں دو لیگیں ہیں ، ایک شہباز شریف اوردوسری نواز شریف ، حکومت کو کہا تھا نوازشریف کو لندن جانے دیں،عمران دفع کریں جانے دیں اور ان سے جان چھڑائیں، شہباز شریف اور میری مدر پارٹی ایک ہی ہے اور ہم نے کبھی پارٹی نہیں بدلی، ریلوے سے چوروں اور ڈاکوئوں کو نکالنا ہمارا مشن ہے ، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا ، ریلوے کی کارکردگی سامنے لاؤں گا،منتخب آدمی کوسلیکٹڈکہنانامناسب بات ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے گزشتہ روز پی سی ون داخل کیاہے، بنیادی مسئلہ ایم ایل ون کاہے، تاثردیاجارہاہے حادثات کی بنیادی وجہ ٹرینوں کی تعدادکازیادہ ہوناہے، یہ لوگ کیاسمجھتے ہیں ہم پاگل ہیں، ایک دو ارب کا آئل رکھنے کی کیا منطق ہے۔شیخ رشید نے کہاکہ تین یا 4 تاریخ کو اپنی فنانشل رپورٹ سامنے لائیں گے، ہم ریلوے میں سے چوروں کوباہرنکالیں گے یہ میرامشن ہے، 24 اگست کو میرا سال مکمل ہوگا کارکردگی سامنے لاؤں گا۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب سے کہا ہے ریلوے میں ایک گریڈکی پروموشن دیں۔وزیر ریلوے نے کہاکہ 5 دن بعد فنانس اورریلوے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دوں گا۔

تازہ ترین