• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے بجٹ کٹوتی کی 1000تحریکیں جمع کرادیں

اسلام آباد(صباح نیوز) میری ٹائم سیکورٹی‘خارجہ امور ،وزیراعظم آفس ،ایوان صدر، کابینہ سمیت اہم وزارتوں کے بجٹ میں کٹوتی کیلئے اپوزیشن نے 1000 سے زائدتحریکیں جمع کروادیں۔ وزارت خارجہ کے بجٹ سے متعلق کٹوتی کی تحریکوں میں وزیراعظم عمران خان کی طرف غیر ملکی دوروں میں پروٹوکول کے ضابطوں کو تو ڑنے کا الزام لگاتے ہوئے وزارت خارجہ کے بجٹ کو کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کٹوتی کی ایک تحریک ایوان صدر میں طوطے پالنے سے متعلق بھی ہے ۔ مفاد عامہ کی بجائے ایوان صدر میں طوطوں کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے پنجرے بنائے جارہے ہیں اس لئے ایوان صدر کے بجٹ میں کٹوتی کی جائے ۔ مچھیروں کو درپیش مسائل اور غلطی سے سمندری حدود عبور کرنے کے معاملات پر پاکستان پیپلزپارٹی نے میری ٹائم سیکورٹی کے بجٹ میں علامتی کمی کی تجویز دی ہے۔ نفیسہ شاہ نے اس بارے میں کٹوتی کی تحریک کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین