• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کی وفد کے ہمراہ سینیٹر سراج الحق سے ملاقات

لاہور(نمائندہ خصو صی)سابق افغان وزیر اعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے امیر انجینئر گلبدین حکمت یار نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کا ایک پیج پر آنا بہت ضروری ہے ۔دشمن ہمیشہ دونوں برادر اسلامی ممالک میں تنازعات پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف رہتا ہے ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام نے اپنی آزادی برقرار رکھنے کیلئے لاکھوں شہداء پیش کئے اور تاریخ انسانی کی بڑی ہجرت کی ۔پاکستان کے عوام نے بھی اپنے افغان بھائیوں کو رہنے کیلئے نہ صرف گھر دیئے بلکہ اپنے دلوں میں جگہ دی۔
تازہ ترین