• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف جارہے تھے‘ہم نے روکا‘وزیرداخلہ نے جنگ جیوکی تصدیق کردی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سابق صدر پرویز مشرف کو راتوں رات دبئی بھیجنے کی تیاریاں ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے دھری کی دھری رہ گئیںاور ان کی دبئی روانگی آخر وقت میں مؤخرکردی گئی‘پرویزمشرف جمعرات کی صبح بیرون ملک جارہے تھے مگرحکومت نے انہیں روک لیا‘ سابق صدرکی جمعرات کی صبح 4 بجے دبئی کیلئے نشست بک تھی مگر ایف آئی اے نے مداخلت کی اور جنرل مشرف دبئی نہ جا سکے۔ اس طرح وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارنے جنگ اورجیونیوزکی خبر کی تصدیق کردی ہے‘گزشتہ روزسپریم کورٹ کافیصلہ سامنے آتے ہی ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل پرویز مشرف کو فوراً ڈسچارج کراکر گھر پہنچا دیا گیا‘ ذرائع کے مطابق انہیں ملک سے باہرلے جانے کی تیاری شروع کردی گئی۔ ابتدائی طور پر دبئی کو منزل رکھا گیا اور غیر ملکی ایئرلائن سے راتوں رات ملک سے باہر جانے کی مبینہ منصوبہ بندی بھی کرلی گئی تھی‘ رات12بجے پرویز مشرف کے اسٹاف کے لوگ اور ان کے پرائیویٹ سہولت کار بھی کراچی ایئرپورٹ پہنچے‘ ذرائع کے مطابق کراچی سے دبئی کے لئے ای کے 611 سے سیٹ بک کرا دی گئی تھی، سابق صدر کا عملہ ایڈوانس بورڈنگ کارڈ لینے کے لئے ایئرپورٹ پر موجود رہا۔
تازہ ترین