• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈکیت ہلاک ہو گئے، اپنے ساتھیوں کو ہلاک کرنے والے ڈکیت موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز اتحاد ٹاؤن کی قائم خانی کالونی سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا۔

پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کی تو دونوں ہلاک ہونے والے افراد ڈاکو نکلے جن کی شناخت زبیر اور توحید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں ڈکیت اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں، مرنے والے ڈکیت توحید کو ماضی میں سی ٹی ڈی جبکہ زبیر کو مومن آباد پولیس گرفتار کر چکی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل 16 جون کو اقبال مارکیٹ سے چھینی گئی تھی۔

تازہ ترین