کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کے قائم کردہ واٹس ایپ شکایات سروس پر ملنے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ نے ایس ایچ او رضویہ کو معطل کرکے عہدے میں تنزلی کردی اور دو کانسٹیبلز کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے، واٹس ایپ کمپلین کو پولیس اہلکاروں کے خلاف گٹکا اور ماوا کے کاروبار کی سرپرستی کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں،جس پر تحقیقات عمل میں لائی گئیں جس میں الزام درست ثابت ہوا ۔