• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ریفرنس، شرجیل انعام میمن کی ضمانت منظور، جیل سے رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر شرجیل انعام میمن کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرتے ہوئےرہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عدالت نے سابق وزیرکیخلاف انکوائری میں جاری وارنٹ گرفتاری بھی معطل کرتے ہوئے نیب کو 27 جون کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ جیل حکام نے بتایا ہے کہ شرجیل میمن کو عدالت میں زرِ ضمانت جمع کرائے جانے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ دریں اثناء فاضل بینچ کے روبرو سابق وزیر شرجیل میمن کی اثاثہ جات سے متعلق انکوائری میں جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف سماعت ہوئی۔
تازہ ترین