• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن بجٹ مسترد کرچکے،پارلیمنٹ سے پاس نہیں ہونے دینگے،شہبازشریف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر چکے ہیں، انشاء اللہ پارلیمنٹ سے بجٹ پاس ہونے نہیں دیں گے، نواز شریف کے سپاہی اور شیر بن کر لڑیں گے،بجٹ اہم مرحلے میں داخل ہورہا ہے،کٹوتی تحاریک میں حاضری یقینی بنائیں۔منگل کو ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی امنگوں کی ترجمانی بنیادی فرض ہے۔شہباز شریف نے اجلاس میں پارٹی ارکان کو بجٹ اجلاس میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ ارکان کو مخاطب کر کے کہا آپ نے تقاریر سے عوام کے مسائل کی بھرپور ترجمانی کی، عوام کو اچھا پیغام گیا ہے کہ آپ پارلیمان میں ان کی آواز بنے۔ بجٹ اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، کٹوتی کی تحاریک میں حاضری کو یقینی بنائیں اور بھرپور کردار ادا کریں، آج اے پی سی میں بھی وفد کی صورت میں شرکت کریں گے۔
تازہ ترین