• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال بارشوں سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، نامہ نگار ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کے زیر اہتمام منگل کے روز اسلام آبادمیں مون سون سے پہلے اداروں کی جانب سے ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے قومی کانفرنس برائے تیاری مون سون کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہمیں آفات سے نمٹنے کے شعبہ میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ این ڈی ایم اے جیسے ادارے عوام کو تحفظ کا احساس دلاتے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے انتباہ کیا کہ اس سال بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے جس کے لئے شہری اور ضلع انتظامیہ کو ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔ڈی جی محکمہ موسمیات نے مون سون میں بارشوں اور موسم کے حوالے سے پیشنگوئی سے آگاہ کیا ۔ وفاقی کمیشن برائے سیلاب نےتمام صوبوں کو درپیش خطرات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ڈیم مینجمنٹ کے لیے پالیسی کی ضرورت پر زور دیا۔
تازہ ترین