• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کی سرگرمی پر متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ معاشرتی امن کو چیلنج کرنے والے قانون شکنوں کو شر انگیزی کی ”ش“ بھی سوچنے سے پہلے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جائیگا، جس علاقے میں کالعدم تنظیموں کی کسی بھی قسم کی سرگرمی ہوئی متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہو گا۔ پولیس افسروں سے بات چیت کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دے رکھا ہے یا جن افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کر رکھا ہے‘ ایس ایچ اوز اُنکی کڑی نگرانی کے پابند ہیں۔ اگر شیڈول فور میں شامل کوئی شخص اپنے مسکن پر موجود نہ پایا گیا تو اُس کیخلاف فوجداری مقدمہ درج ہو گا۔ سی پی او نے کہا کہ احتجاج کے نام پر کسی قسم کی قانون شکنی ناقابل برداشت ہے‘ ایک لمحے کیلئے بھی سڑکوں کی بندش ناقابل برداشت ہے۔
تازہ ترین