• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’وزن کم کر کےماموں کی فلم میں چانس ملا ‘

نئی اُبھرتی بھارتی اداکارہ شرمین سیگل کا کہنا ہے کہ اُنہیں ا پنے ماموں اور بھارت کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی وجہ سے نہیں بلکہ خود اپنی محنت سے فلم میں کام ملا ہے۔


بھارتی میڈیا رپوٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل کا کہنا ہے کہ وہ سنجے لیلا کی بھانجی ضرور ہیں مگر اُنہوں نے آج تک فلم انڈسٹری میں اپنے ماموں کی با اثر شخصیت سے فائدہ نہیں اُٹھایا ۔


اگلے ماہ 9 جولائی کو ریلیز ہونے والی فلم ’ ملال ‘ کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ ’’فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلےوہ کافی موٹی تھیں، انہوں نے اپنا وزن کئی کلو گرا کر خود کو فٹ کیا ہے، یہ فلم ان کی محنت کا نتیجہ ہے۔‘


شرمین سیگل کا کہنا ہے کہ اُنہیں کیرئر کے شروع میں کافی مشکلات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، لوگ سمجھتے ہیں انہیں سفارش سے فلم میں کام ملا ہے، اور وہ اُن سب کو اپنی بہترین اداکاری سے اُن کی تنقید کا جواب دینا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دینے والے سنجے لیلا بھنسالی فلم ’ ملال‘ کے پروڈیوسر ہیں ۔


شرمین سیگل کی والدہ بیلا سیگل بھی فلم انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں، انہوں نےفلم ’بلیک‘ اور ’ دیوداس ‘ میں فلم ایڈیٹر کے طور پر کام کیا تھا جبکہ فلم ’ شیریں فرہاد کی تو نکل پڑی ‘ میں ہدایتکاری بھی دے چکی ہیں۔

تازہ ترین