آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 52 پیسے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے ، جبکہ اوپن مارکٹ میں 4 روپے 52 پیسے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے 50 پر آگیا ہے۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور یہ تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور اس کی قیمت میں پہلے 2.02روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا اور یہ 3.52روپے مہنگا ہوکر 160 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور یہ 4.52 روپے مہنگا ہوکر161روپے 50پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھی ہے جبکہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں