• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی ارکان یورپی پارلیمنٹ کو آزاد کشمیر کے آزادانہ دورے کی دعوت

برسلز (حافظ اُنیب راشد) پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ممبران یورپین پارلیمنٹ کو آزاد کشمیر کے آزادانہ دورے کی دعوت دے دی۔ یہ دعوت انہوں نے سفیر پاکستان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کرنے والے ممبران یورپین و برسلز پارلیمنٹ سے ملاقات کے موقع پر دی۔انہوں نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور جہاں چاہیں اپنی مرضی سے آئیں جائیں۔ لوگوں سے خود بات کریں ۔ پھر اس کے بعد وہ ایسی ہی درخواست انڈیا سے بھی کرکے دیکھیں اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے بھی آزادانہ طور ان کا موقف معلوم کرکے جو رائے بنے وہ اسے اپنی پارلیمنٹ اور اپنے لوگوں کو بتادیں ۔ یاد رہے کہ سفارت خانہ پاکستان میں کمیونٹی سے ملاقات کیلئے منعقد کی گئی تقریب میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے ان سے یہ سوال کیا تھا کہ کیا ان کی حکومت اقوام متحدہ کے وفد یا دیگر غیر جانبدار لوگوں کو آزاد کشمیر کے آزادانہ دورے کی دعوت دے گی؟ جس پر ان کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
تازہ ترین