• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری میں خواتین پر تشدد، ایس ایچ او چہلیک لائن حاضر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار نے سی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کچہری کی حدود میں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ایس ایچ او تھانہ چہلیک کیخلاف سخت کارروائی اور انہیں ایس ایچ او شپ سے ہٹایا جائے، چالان بروقت جمع کروانے اور سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کے حوالے سے عدلیہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ماہانہ اجلاس میں گزشتہ دنوں ضلع کچہری ملتان میں ہونے والے جھگڑے کے دوران پولیس تھانہ چہلیک کے ایس ایچ او سلامت علی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ زیر بحث رہا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل کرام ڈپٹی کمشنر، عامر خٹک سی پی او ملتان عمران محمود ڈسٹرکٹ بار کے صدر محمد ناظم خان اور جنرل سیکرٹری افضل بشیر انصاری نے شرکت کی، صدر بار کی جانب سے ضلع کچہری میں خواتین پر تشدد کی مذمت کی گئی اور سی پی او سے ایس ایچ و سمیت تمام اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، جس پر سی پی او عمران محمود نے کہا کہ مذکورہ ایس ایچ او کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہے،دریں اثنا سی پی اونے ایس ایچ او چہلیک انسپکٹر سلامت علی کو لائن حاضر کردیا ،انہوں نے ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کو معاملےکی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں انسپکٹر سلامت علی کو کلوز کیاگیاسب انسپکٹر محمد زبیر کو ایس ایچ او چہلیک کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
تازہ ترین