• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سیاحت وثقافت کامران رحمان سے فنکاروں کے وفد کی ملاقات

پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا کی فنکار برادری کے ایک وفد نے سیکرٹری سیاحت وثقافت کامران رحمان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر محمد نواز ٗاسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریاض و دیگر حکام موجود تھے وفد کی قیادت سینئر فنکاروں جاوید بابر اوراما ن کر رہے تھے جبکہ دیگر فنکاروں میں سینئر اداکار احمد سجاد ٗعفت صدیقی ٗزرداد بلبل ٗذوالفقار قریشی ٗمحمدالیاس ٗعشرت عباس ٗسردار مریخی ٗزرمحمد و دیگر شامل تھے وفد نے سیکرٹری ثقافت کو فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں سرفہرست فنکاروں کیلئے صحت کارڈ ٗآرٹسٹ کالونی ٗنشترہال کو ارزاں نرخوں پر فنکاروں کیلئے دستیابی و دیگر مسائل شامل تھے جس پر سیکرٹری سیاحت وثقافت کامران رحمان نے وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت فنکاروں کے جائز مسائل حل کرے گی۔ موجود ہ بجٹ میں ڈویژنل سطح پر کلچر کمپلیکس کی تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت فن وثقافت کے فروغ اورہنرمندوںکی فلاح وبہبود کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کئی اقدامات کرچکی ہیں
تازہ ترین