• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا کاکہنا ہے کہ ’ باجی‘کا کردار بالکل میری حقیقی زندگی جیسا ہے۔


فلم ’ باجی‘ کی ہیروئن میرا جی کا کہنا ہے کہ اس فلم کا کردار ادا کرتے ہوئے مجھے محسوس ہوا کہ یہ کردار میرا ہی ہے اور یہ فلم میرے حقیقی کردار پر ہی لکھی گئی ہے۔

میرا جی کا کہنا ہے کہ میں نے بھارت اور پاکستان دونوں ملکوں کی فلم انڈسٹریز میں کام کیا ہے ،دونوں میں بہت فرق ہے۔

فلم باجی کے ہدایتکار ثاقب ملک سے متعلق میرا جی کا کہنا ہے کہ وہ بہت باریک بینی سے کام کرتے ہیں اور ہر کام میں پرفیکشنسٹ ہیں، اُن کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے اور میرااُن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔


اداکارہ نے فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میں 3 ہیروز کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور تینوں کے ساتھ میری کیمسٹری بہت خوب رہی ہے۔

انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں لوگوں کو پہچان نہیں پاتی، میں نے بہت سے لوگوں سے دھوکے کھا رکھے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے میری ذات سے کسی کو کوئی تکلیف نہ پہنچے میں ہمیشہ سبھی کو خوشی دینے کی کوشش میں رہتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کی کچھ تلخ یادیں بھلا کر آگے بڑھنا پڑتا ہے، میں بہت سی چیزیں پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھی ہوں اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ہے، زندگی میں ہمیشہ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔


واضح رہے کہ فلم ’ باجی ‘ کے مرکزی کرداروں میں اداکارہ میرا، ماڈل آمنہ الیاس کے علاوہ ، نشو، علی کاظمی، عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، نیراعجاز اوردیگر شامل ہیں، فلم کے مصنف عرفان احمد عرفی ہیں ۔

فلم 70 کی دہائی کے کئی معروف کرداروں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ، فلم 28 جون یعنی کل ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین