• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کے 19 مقامات ٹریفک حادثات میں خطرناک قرار

ٹریفک پولیس نے کراچی کے انیس مقامات کو حادثات کے حوالے سے خطرناک قرار دیا،ان مقامات پر غفلت کی صورت میں عوام کو بھاری جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے تحقیق کے بعد 19 مقامات کو حساس قرار دے دیا، ان مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات بھاری جانی اور مالی نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔

ٹریفک پولیس کے بتائے گئے ان 19 مقامات پر عوام کا سڑک بھاگ کر پار کرنا، تیز رفتاری اور سگنل یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

حساس مقامات میں شارع فیصل، ڈیفنس خیابان محافظ، شارع پاکستان، حکیم ابن سینا روڈ، لیاقت آباد 10نمبر کے قریب، تین ہٹی، راشد منہاس روڈ کے مختلف مقامات ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ جوہر موڑ، ڈرگ روڈ، گل بائی، ماری پور روڈ، آئی سی آئی برج، کورنگی چمڑا چورنگی سے ویٹا چورنگی تک، نیشنل ہائی وے سے ملیر 15 تک، سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب، حب ریور روڈ، ایم اے جناح روڈ کے مختلف مقامات شامل ہیں۔

ان کے علاوہ 4کے چورنگی سرجانی ٹاؤن اور گلبرگ کےمختلف علاقے شامل ہیں، ان مقامات پر گزشتہ سال 88 ٹریفک کے حادثات میں 71 افراد اپنی جان سے گئے۔

رواں سال ان مقامات پر اب تک 30 سے زائد حادثات ہو چکے ہیں جس میں جانوں کا نقصان بھی ہوا ہے، عوام ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں تو کافی حد تک ان حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین