لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران حمزہ شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں ضمانتی مچلکوں کے عوض جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مشتاق چینی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔