• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار 10 سال کا بچہ کچل کر جاں بحق ہو گیا۔


واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو آگ لگا دی، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

واقعہ لانڈھی نمبر 4 میں پیش آیا، جس میں جاں بحق ہونے والے 10 سالہ بچے وہاج کا کزن زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے ٹرالر کو توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی، ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

مشتعل افراد نے لانڈھی نمبر 4 پر مظاہرہ بھی کیا جس سے بابر مارکیٹ کی طرف آنے اور جانے والا ٹریفک معطل ہو گیا۔

رینجرز کے پہنچنے پر مظاہرین کو منتشر کیا گیا اور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

تازہ ترین