مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے ایک بار پھر آج قومی اسمبلی میں لفظ سلیکٹڈ استعمال کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچہ بچہ کہہ رہا ہے حکومت اور وزیراعظم" سلیکٹڈ "ہے مگر ایوان میں یہ لفظ کہنے پر پابندی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نان’’سلیکٹڈ‘‘تبدیلی ہے ، جس کے بجٹ کو بھی عوام ’’سلیکٹڈ‘‘بجٹ کہتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا قرضہ ن لیگ نے اپنے دور میں لیا یہ حکومت دو سال میں اس کی آدھی رقم اضافی قرض کی صورت میں لے گی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے ،یہ تبدیلی ہے ،جو خود ٹیکس نہیں دیتے وہ عوام سے ٹیکس مانگ رہے ہیں۔