• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پرل آف گوادر‘‘ سی پی آئی سی نےنیاتعمیراتی منصوبہ متعارف کرادیا

لندن(سعیدنیازی) گوادر میں متعدد تعمیراتی منصوبے متعارف کرانے والی ممتاز برطانوی کمپنی سی پی آئی سی نے چائنا پارک گالف اسٹیٹ میں بڑے پلاٹس پر مکمل ’’پرل اف گوادر‘‘ کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ لانچ کردیا ہے ۔ پراجیکٹ کی لانچ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے سی پی آئی سی کے ڈیوڈ چنگ نے بتایا کہ اس منصوبہ کی خاص بات یہ ہے کہ 400 اسکوائر یارڈ کا پلاٹ خریدنے والوں کو 125 یارڈ کا پلاٹ مفت ملے گا۔ اس منصوبے میں پلاٹس کی فروخت یکم جولائی سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ منظور شدہ ہے جہاں پلاٹ خریدنے والے سی پیک کا این 10ہائی وے کے علاوہ پورٹ کے بھی انتہائی قریب ہوں گے۔ این 10 ہائی وے گوادر کو کراچی کے علاوہ پورے پاکستان سے ملانے والی شاہراہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرل آف گوادر نہ صرف چائنا پاک گالف اسٹیٹ بلکہ پورے گوادر کی مستقبل میں سب سے قیمتی جگہ ہوگی۔ انہوں نے کہا 400 یارڈ کا پلاٹ خریدنے والوں کو 125 یارڈ کا پلاٹ مفت ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لندنکے علاوہ برمنگھم ، مانچسٹر، شفیلڈ، لیڈز اور بولٹن میں بھی لانچ ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے سبب گوادر ایک انتہائی شہر بننے جارہا ہے اور پرل آف گوادر میں پلاٹ خریدنے والوں کو متقبل میں زبردست منافع ملنے کی توقع ہے اور پرل آف گوادر کے پلاٹس 2021 تک صارفین کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ سی پی آئی سی کے فیصل بیگ نے کہا کہ 400 اسکوائر یارڈ کا لگژری گالف پلاٹ ،29 ہزار 990 پونڈ کا دستیاب ہے جس کی ادائیگی دو برس کی آسان اقساط میں کرنا ممکن ہوگی۔ پلاٹ صرف ایک ہزار پونڈ دے کر بگ کرایا جاسکتا ہے جب کہ ایک مفت پلاٹ بھی ملے گا۔ سی پی آئی سی کے حبیب زیدی نے کہا کہ گوادر میں جس طرح انٹرنیشنل سرمایہ کاری آرہی ہے اس کے بعد یہ بات یقین سے کیں جاسکتی ہے کہ گوادر ترقی کے حوالے سے جلد دبئی کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرل آف گوادر سرمایہ کاری کے حوالے سے شاندار منصوبہ ہے جس میں سرمایہ لگانے والوں کو کئی گنا تک منافع ملنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین