پنجاب کے شہر ملتان میں شدید گرمی کے باعث پیٹ کے وبائی امراض بالخصوص گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران پیٹ کی تکلیف (گیسٹرو) میں مبتلا 377 مریض مختلف سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے لائے گئے۔
محکمہ صحت ملتان کے ترجمان ڈاکٹر عطاء الرحمان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں گیسٹرو کے 377 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر اسپتال میں 111، چلڈرن کمپلیکس میں 136، فاطمہ جناح ویمن اسپتال میں 17، شہباز شریف جنرل اسپتال میں 48، سول اسپتال میں 22 اور چاروں ٹاؤن اسپتالوں میں 43 گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت ملتان ڈاکٹر عطاء الرحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیسٹرو کے مرض میں مبتلا افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔