• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں امن امان قائم کرنا اولین ترجیح ہے، پرویز خٹک

Latest News
پشاور......و زیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خان خٹک نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح صوبے میں امن وامان کاقیام ہے، بھتہ خوری ٹارگٹ کلینگ اغوا برائے تاوان اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم پر قابوپانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھارہے ہیں۔

مانکی شریف میں افراسیاب خٹک کی رہائش گاہ پر استقبالیہ کے موقع پر جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے سارے کا م ہورہے ہیں، پولیس سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کی شدت پسندو ں کے خلاف بھر پور مشترکہ کاروائیاں جاری ہیں لیکن ان سب کوششوں کے باوجود عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان کے مسئلے پرکوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، پاک چائنہ اقتصادی راہداری ،بجلی کے خالص منافع، چشمہ رائٹ بینک کینال سمیت تمام معاہدوں پر وفاق کے ساتھ کام شرو ع ہوچکا ہے۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سی پیک کے حوالے سے تفصیلی خط روانہ کردیا ہے، خط میں واضح لکھ دیا ہے کہ اقتصادی راہداری میں جو سہولیا ت ہے وہ سب خیبر پختون خوا کو دی جائے لیکن ابھی تک ہمارے خط کا جواب ہمیں نہیں ملا،اگر جواب صحیح آیا تو ہم مطمئن ہوں گے اگر صحیح نہیں آیا تو پھر ہم آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔
تازہ ترین