• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری بادشاہ،چیئرمین سینیٹ بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

نواب شاہ ( بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ آصف علی زرداری بادشاہ ہیں وہ صدر پاکستان بن چکے ہیں نواب شاہ کے گاؤں کھڈہر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے محکمہ ذراعت کی بریفنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری چیئرمین سینیٹ بن رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری بادشاہ آدمی ہیں، عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی آل پارٹی کانفرنس میں سردار عطاء اللہ مینگل کی عدم شرکت پر انہوں نے کہا کہ جلد وہ ہمارے ساتھ ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس سوال پر کہ جے آئی ٹی میں آصف ذرداری اور فریال تالپور کانام تھا وہ گرفتار ہو چکے کیا اگلے ماہ آپ کی کی گرفتاری ہے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں تاہم ہمارے پاس ننانوے ممبران ہیں وزیر اعلیٰ کوئی بھی آسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی طریقے سے غیر جمہوری قوتوں کو راستہ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پلانٹ پروڈکشن ڈویژن بناکر سترہ جہاز خریدے تھے ان میں سے اکثر ناکارہ پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کو کنٹرول نہ کیا گیا تو بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 665 ارب روپیہ میں سے 505ارب روپے ادا کردیئے جبکہ 140 ارب روپےامید ہے آج مل جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ کم پیسے ملنے سے ترقیاتی اسکیمیں مکمل نہیں کرسکے ہیں۔
تازہ ترین