وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں ڈیل کی جگہ ڈھیل کا حامی ہوں کسی کو الٹا نہیں لٹکانا چاہیے، پیار محبت سے پیسے نکلوانے چاہیے،مگر یہ الٹا لٹک جائیں گے ، پیسہ نہیں نکالیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کو کمیشن خوروں کا سیاسی قبرستان بنا دیں گے،عمران خان این آراو نہیں دینگے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو سب پتا ہے پاک فوج عمران خان کی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کل پیر سے شروع ہو رہی ہے، ایم پی ایز کے علاوہ اپوزیشن کے 9 ارکان قومی اسمبلی بھی عمران خان سے ملاقات کوتیار ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو شرم آنی چاہیےان کی بھتیجی نے پارٹی پر قبضہ کرلیا، ہمیں ان کی اکھاڑ پچھاڑ پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے بدظن ضرور ہیں لیکن نفرت نہیں کررہے۔