ملتان،جہانیاں (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاہےکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے مڈٹرم الیکشن اور ان ہائوس تبدیلی کا مطالبہ بلاجوزا ہے،اپوزیشن کی خواہشات پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی،اپوزیشن جتنی مرضی اے پی سی بلا لےحکومت اپنی مدت پوری کرےگی،اپوزیشن عوامی مینڈیٹ کااحترام کرے،راتوں رات مسائل حل نہیں ہوسکتے، کچھ ن لیگی ارکان اسمبلی نےوزیراعظم سےبنی گالامیں ملاقات اوراعتماد کااظہارکیا،افغان شائقین کےواقعہ کی تحقیقات کررہےہیں، حالات بہتر ہونے میں و قت لگے گا،مسلم لیگ ن کےکچھ ارکان اسمبلی نےوزیراعظم سےبنی گالامیں ملاقات کی اوراعتماد کااظہارکیا،کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں افغان شائقین کےواقعہ کی تحقیقات کررہےہیں،ہم نےمشکل فیصلے کئے ہیں اور کرنا پڑیں گے،اپوزیشن حکومت کو نیچا دکھانے کیلئے بجٹ اجلاس میں اکٹھی ہوئی لیکن اس کےباوجود بجٹ پاس ہو گیا،بجٹ کی منظوری سےحکومت کی اکثریت ثابت ہوچکی ہے،جہانیاں کےنواحی گائوں 113دس آر میں چودھری ارشد ارائیں کے بھائی کی قل خوانی کےموقع پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےکہا کہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز درپیش ہیں پاکستان مخالف قوتیں سازشوں کے تانے بانے بنا رہی ہے،بھارت سے معاملات چل رہے ہیں،افغانستان سے مذاکرات اور معاملات آگےبڑھ رہے ہیں،امیرقطر کادورہ کامیاب رہا۔