اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان 3جولائی کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن آئیں گے اور سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ۔ یہ ٹرین راولپنڈی اور کراچی کے درمیان براستہ فیصل آباد چلا ئی جائی گی۔ ٹرین باقاعدہ طور پر 4جولائی سے چلنا شروع ہو جائے گی۔ وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور سٹیشن کی تزئین وآرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈی ایس ریلوے سید منور شاہ اسٹیشن پر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔