• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام مہنگائی کی وجہ سے حکومت سے خوش نہیں، شیخ رشید

لاہور(خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ لوگ ہم سے افسردہ ہیں اور خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے کیونکہ انہی پتہ ہے کہ ملک کے حالات کے ذمہ دار چور ، لٹیرے اور کمیشن مافیا سابق حکمران ہیں ،مریم نواز میثاق معیشت کو مذاق معیشت کہہ رہی ہیں وہ دیکھیں یہ کہیں مذاق مصیبت نہ بن جائے ،پاکستان کو کرپٹ مافیا، منی لانڈررز اور کمیشن خوروں کا سیاسی قبرستان بنا دیں گے۔ایکسپو سینٹر لاہور میں اسٹالز کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو شرم کرنی چاہیے اس کی بھتیجی نے پارٹی پر قبضہ کر لیا ، میرا سیاسی خیال ہے چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں ہوگا اوریہ بارگیننگ ہے، 9اراکین قومی اسمبلی (ن) لیگ سے خلع لینے کےلئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین