• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز راولپنڈی کی جون میں ٹیکس ہیڈز میں 38کروڑسے زائد ریکوری

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگارسے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی 38کروڑ 21لاکھ روپے سے زائد ریکوری کرنے کے باوجود مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جون میں راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال سے 17کروڑ 22لاکھ ریکوری کی گئی۔ ضلع راولپنڈی کا حصہ ساڑھے بارہ کروڑ سے زیادہ کا ہے، ایکسائز فیس و ڈیوٹی کی مد میں 17کروڑ 22لاکھ، گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 2کروڑ روپے، انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی میں 6لاکھ، لگژری ہائوس ٹیکس میں بارہ لاکھ روپے، گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں 65 لاکھ چالیس ہزار، ٹوکن ٹیکس ٹائی اپ میں ایک کروڑ 42لاکھ روپے، ٹوکن ٹیکس نان ٹائی اپ (لائف ٹائم) میں ڈیڑھ کروڑ، ڈی وی آر ایس میں ساڑھے 53لاکھ، پروفیشنل ٹیکس میں بیالیس لاکھ، فارم ہائوس ٹیکس کی مد میں ایک روپے کی ریکوری نہ ہو سکی۔، ایکسائز حکام کا کہنا تھا گزشتہ ماہ کی ٹیکس وصولیوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ، تفصیلات ابھی بنکوں سے آنی ہیں اور ہم گزشتہ مالی سال کے ہدف کے بالکل قریب پہنچ جائیں گے۔
تازہ ترین