• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی پی او راولپنڈی فراڈ کیس ، ملزم کو 15سال قید ،75لاکھ روپے جرمانہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)جی پی او راولپنڈی کے خزانے میں ایک کروڑ49 لاکھ 31 ہزار 650روپے کےفراڈ میں مرکزی ملزم ہیڈ خزانچی یونس قریشی کو سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی نثار بیگ نے مجموعی طور پر 15سال قید اور75لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدم ادائیگی جرمانہ پر مزیدپونے چار سال قید بھگتنا ہوگی۔ جی پی او راولپنڈی کے خزانے میں ایک کروڑ49لاکھ31ہزار 650 روپے کا فراڈ ہوا تھا۔یونس قریشی نوپ یونین کا مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزربھی تھا۔
تازہ ترین