• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق سینٹر نہال ہاشمی ن لیگ جاپان کی دعوت پر پانچ روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے۔

ٹوکیو کے ہوائی اڈے پرن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان اور سینئر نائب صدر ملک یونس نے نہال ہاشمی اور ان کے ساتھ آئے ہوئے ن لیگ سندھ کے ترجمان اور ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری اسد عثمانی کو خوش آمدید کہا ۔

سابق سینٹر نہال ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ ن لیگ کی اوورسیز تنظیم ن لیگ کی بقاء میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا ہے ن لیگ اوورسیز نے پارٹی کی بقاء اور دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان میاں نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک ہیں اور میں نے زاتی طور پر میاں نواز شریف کے دل میں ملک نور اعوان کے لیے گہری محبت دیکھی ہے جبکہ ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس جیسے بااصول لوگوں کی وجہ سے ن لیگ جاپان چٹان کی طرح مضبوط ہے ۔

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما اسد عثمانی نے جاپان پہنچنے پر شاندار استقبال کرنے پر ملک نور اعوان اور ملک یونس سمیت تمام کارکنوں اور عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ یادگار ثابت ہوگا ۔

ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ نہال ہاشمی پارٹی کا سرمایہ ہیں جبکہ ماضی میں مخالفین نے ایک منصوبہ بندی کے تحت نہال ہاشمی کے خلاف سازش کی جو اب سب کے سامنے عیاں ہوچکی ہے اور میاں نواز شریف بھی نہال ہاشمی کو گلے لگا چکے ہیں ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ نہال ہاشمی نے ہماری دعوت کا احترام کیا اور جاپان پہنچے ہیں۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے نہال ہاشمی اور اسد عثمانی کو جاپان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی پاکستان کی طرح جاپان میں بھی مقبول ہیں وہ لگی لپٹی بغیر سچ بات کرتے ہیں جو بعض لوگوں کو بری بھی لگتی ہیں لیکن وہ دل کے صاف ہیں اور میاں نواز شریف کے سچے عاشقوں میں سے ہیں اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس وقت جاپان میں ہیں ۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی کےدورہ جاپان کے موقع پر ن لیگ جاپان کی جانب سے ان کے لیےکئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین