ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جاوید صدیقی، بابو نفیس انصاری، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری رائو ساجد علی،چوہدری یاسین، رئیس الدین قریشی، میاں عرفان شفیع، حامد بھٹی، ملک الطاف چنڑ، ضلعی نائب صدور رانا صفدر نون،ملک اسد چوہدری احمد گجر،غضنفر لنگاہ، چوہدری احسن ظہور، ملک ریاض ارائیں،عبدالرئوف لودھی، آفتاب شبیر چانڈیو نے کہا ہے کہ پارک لین سکینڈل میں سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری انتقامی کارروائی کی انتہاء ہے،اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، موجودہ حکمران خطرناک کھیل بند کریں جبکہ جس ادارے کا سربراہ 3 سالہ ٹیکس نادہندہ ہو تو پھر عوام اس ادارے کو ٹیکس کیونکر جمع کرائیں۔