• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین کی نیوز کانفرنس پر بلاول کا ردعمل

 جہانگیر ترین کی زرعی امور پر نیوز کانفرنس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں  کہا کہ عدالت سے سند یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زرعی پالیسی پرخطاب کررہا ہے۔

انہوں نے سابق صدر سے متعلق کہا کہ آصف علی زرداری جو سزا یافتہ بھی نہیں ہیں،ان کا انٹرویو سینسرکردیا گیا ۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہے نیا پاکستان،منافقوں کا پاکستان۔

بلاول بھٹو نے وزیرِ اعظم عمران خان کے نظریے ’ دو نہیں ایک پاکستان‘ پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔

تازہ ترین