پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ مجھے سپریم کورٹ نے صرف وزارت سے روکا ہے۔
وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے مشاورت کے لیے بلایا ہے۔
صحافیوں نے جہانگیر ترین سے عدالتی نااہلی کے باوجود حکومتی امور نمٹانے کا سوال کردیا جس پر جہانگیر ترین نے جواب دیا کہ ملک کی خدمت کر رہا ہوں، مجھے خدمت کرنے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے عہدہ رکھنے سے روکا ہے، مشاورت سے نہیں، صاحبزادہ سلطان نے مجھے خود بلایا ہے۔
جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی خود ایک کام سپرد کیا تھا، کابینہ کو بریفنگ بھی وزیر اعظم کے کہنے پر دی، یہ کوئی غیر قانونی کام نہیں۔