• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے خسارہ4ارب کم،32 ارب59 کروڑ روپے رہ گیا،شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے قوم کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہاہے کہ ریلوے کا خسارہ 4 ارب روپے کم ہو کر 32 ارب59 کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ریلوے مزدوروں کی تنخواہ میں 10فیصد اضافہ کرینگے، 2017/18میں خسارہ سالانہ 36ارب 62 کروڑ روپے تھا،ہم نے 9 ماہ میں 4 ارب روپے کا خسارہ کم کیا ہے اور پانچ سال میں ریلوے کاخسارہ ختم کردیں گے،ہمارا اگلا ٹارگٹ فریٹ ٹرین ہے۔انہوں نے ان خیا لات کا اظہارر اولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ریلوے کے سنئیر افسران کےہمراہ نان سٹاپ ٹرین سرسید ایکسپریس کے افتتاح سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 24 ویں پسنجرٹرینوں کا یہ آخری بیڑہ ہے جس میں نان سٹا پ ٹرین کا آج شام 4بجے وزیراعظم افتتاح کریں گے انہوں نے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہم نے 2 ارب روپے کے اضافی اخراجات بھی برداشت کیے ہیں ورنہ خسارہ مزید 2 ارب کم کیا جاسکتا تھا۔
تازہ ترین