• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کرپشن کی دولت کے تحفظ کیلئےتھی،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کرپشن کی دولت کے تحفظ کے لئے تھی جس کا مقصد سرمایہ داروں او ر جاگیرداروں کو فائدہ پہنچانا تھا۔ حکومت جاگیرداروں ، سرمایہ داروں ، بڑ ے صنعتکاروں اور اشرافیہ سے ٹیکس وصولی میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ایمنسٹی اسکیم بھی بری طرح ناکام ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے آٹا ، گھی ، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ ایک طرف کاروبار اور روزگار نہیں تو دوسری طرف مہنگائی نے دو وقت کا کھانا بھی مشکل بنادیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین