• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ناقص اشیاء بنانیوالی 5 فیکٹریاں سیل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نےسٹیلائٹ ٹائون میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص ، غیر معیاری اور مضرصحت اشیائے خورد و نوش بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو سیل کر دیا، بلوچستا ن فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بدھ کو سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پلمیٹ ( ٹکی ٹافی ) اور پاپڑ بنانے والی پانچ فیکٹریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے بر خلاف اشیاء کی تیاری اور صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کر دیا گیا ۔
تازہ ترین