• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس20 ,21جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ میں طلب کرلیا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی قائد میرحاصل بزنجو ،پختونخوا کے صدر مختار باچا ،پنجاب کے صدر ایوب ملک اور سندھ کے صدر رمضان میمن خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال ،اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کا اتحاد،سیاسی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات و گرفتاریاں ،تنظیمی مسائل، بلدیاتی انتخابات اور سینٹ سمیت دیگر ایشوز زیر بحث آئیں گے۔ اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
تازہ ترین