کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی کوئٹہ نے دو تھانیداروں کو لائن حاضر کر دیا جبکہ تین کے تھانے تبدیل کر دئیے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دو ایس ایچ اورز انڈسٹریل کے عاشق خان خٹک اور نیو سریاب کے مختیار موسی خیل کو لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد ایاز یوسف زئی کو ایس ایچ او انڈسٹریل ٗ عابد رضا مینگل کو ایس ایچ او شالکوٹ تعینات کر دیا جبکہ تین ایس ایچ اوز کے تھانے تبدیل کرتے ہوئے ایس ایچ او شالکوٹ خلیل احمد بگٹی کو ایس ایچ او زرغون آباد ٗ ملک مراد کو زرغون آباد سے ایس ایچ او سریاب ٗ ایس ایچ او سریاب احسان اللہ مروت کو ایس ایچ او نیو سریاب تعینات کر دیا ۔