• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ایڈمیشن ٹیسٹ کا سلیبس جاری سوالات کی تعداد کم کرکے 200 کر دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میڈیکل ایڈمیشن ٹیسٹ 2019 کا سلیبس اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے،میڈیکل ایڈمیشن ٹیسٹ کا نصاب اب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ،میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں میں داخلے کے لئے ایڈمیشن ٹیسٹ 25 اگست کو ہوگا ، ذرائع کے مطابق میڈیکل ایڈمیشن ٹیسٹ میں نیگٹیو مارکنگ کو ختم کردیا گیا ہے، ٹیسٹ میں سوالات کی تعداد 220 سے کم کرکے 200 کر دی گئی ہے، بیالوجی کے 80 نمبر، کیمسٹری کے 60،فزکس کے40 اور انگریزی کے20 ملٹی پل چوائس سوالات ہونگے ،ٹیسٹ کا ٹائم ڈھائی گھنٹے ہوگا ،ٹیسٹ کے کل نمبر 1100 سے کم کرکے 200 کر دیئے گئے ہیں ہیں جبکہ ٹیسٹ رجسٹریشن کا شیڈول رواں ہفتے جاری کر دیا جائے گا۔
تازہ ترین