پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے مشتعل ہو کر دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس نے دوست کو قتل کرنے والے ملزم حیدر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے کچی فتومنڈ میں پیش آیا جہاں واقع دکان میں نوجوان نے فائرنگ کر کے دوست کو قتل کیا۔
پولیس کے مطابق مقتول حارث اور ملزم حیدر میں معمولی جھگڑا ہوا تھا جس پر حیدر نے فائرنگ کر دی۔
جائے وقوع سے شواہد جمع کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم حیدر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔