• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ کوہسار مری میں مارچ میں بھی برف پڑنے لگی

Latest News
مری......ملکہ کوہسار مری میں مارچ کے مہینے میں بھی برف پڑنے لگی۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی علاقوں میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، کچے مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ملک کے بالائی علاقوں کا موسم مارچ کے مہینے میں بھی برفیلا ہے ۔ مری میں غیر معمولی بارشوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے متعدد کچے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ سڑکیں بند ہونے سے کئی مقامات پرٹریفک کی آمدورفت متاثرہے۔

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنےسے ماں اور دوبچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔چارسدہ کی تحصیل تنگی میں ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

لوئر اوراپر دیر ،شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔ مانسہرہ میں بارش سے موسم پھرسردہوچلا ہے ۔ استور اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری سے کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں ۔ کوٹلی آزاد کشمیر میں بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران مالاکنڈ، پشاور، راولپنڈی ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین