• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف، شاہد خاقان سے 3گاڑیاں واپس لے لی گئیں

سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو دی گئی تینوں گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) ذرائع کے مطابق نواز شریف کو2 اور شاہد خاقان عباسی کو ایک گاڑی دی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانون کے مطابق سابق وزیراعظم کو استعمال کیلئے گاڑی دی جاسکتی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے اعظم کی گاڑیوں کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔

نیب نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانہ کیس میں گاڑیوں سمیت قیمتی تحائف کو ذاتی استعمال میں لانے کا الزام ہے،نیب ٹیم اس حوالے سے سابق وزیراعظم سے جیل میں تفتیش کی ہے۔

تازہ ترین