کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیاجبکہ 2 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق نوتال میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا دہشتگرد بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پرخودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی کاعمل جاری ہے۔