• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتوار کو ضرور منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کروں گی، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کی مریم نواز سے تو جان جاتی ہے، مجھ سے زیادہ جعلی حکومت کوخوف نواز شریف کے پیچھے کھڑی عوامی طاقت کا ہے، اتوارکو انشاءاللہ ضرورمنڈی بہائوالدین جائوں گی۔ یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں جلسے کی تیاریاں کرنے والے درجنوں کارکنان کی گرفتاریوں پر ردعمل میںکہی۔ دریں اثنا(ن) لیگ کے مطابق مریم نوازشریف7 جولائی کو منڈی بہائوالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
تازہ ترین