پشاور......تعلیمی بورڈ پشاور نے اعلان کیا ہے کہ چترال کے برفانی تودے سے متاثرہ علاقے سوسوم کے امتحانی مرکز میں پیر کو پرچہ ملتوی کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
امتحان شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم متاثرہ دیہات کے طلبا کو سینٹر کے قریب مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔سیکرٹری تعلیمی بورڈ پشاور بختیار خان نے جیو نیوز کو بتایاکا متاثرہ علاقوں کے بچوں کا سینٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔
امتحانی سینٹر سوسوم ہی رہے گا تاہم تین متاثرہ دیہات کے 60 طلبا کوچترال کی ضلعی انتظامیہ نے امتحانی سینٹر کے قریب مفت رہائش فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے۔ سوسوم کے قریب گذشتہ روزبرفانی تودہ گرنے سے 9 طلبا سمیت گیارہ افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔