• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور دکی میں کرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ اور دکی میں بجلی کاکرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے ماسٹر سلیم گلی میں واقعہ سرکاری ٹیوب ویل میں کرنٹ لگنے سے 10سالہ بچہ عبدالوکیل ولد بسم اللہ جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ،پولیس نے بتایا کہ بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ کراچی سے کوئٹہ اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا ۔جبکہ دکی کے علاقے کلی حاجی اکبر خان ناصر میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص حاجی رحیم باز ناصر جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔  
تازہ ترین