• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: انسداد پولیو مہم کا آغاز 2 فروری سے ہو گا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پنجاب بھر میں 2 فروری سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔

سربراہ انسدادِ پولیو پروگرام عدیل تصور نے بتایا ہے کہ لاہور میں مہم کا دورانیہ7 روز جب کہ دوسرے اضلاع میں مہم کا دورانیہ 4 روز ہو گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 1 کروڑ 78 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عدیل تصور نے یہ بھی بتایا کہ اس مہم کے دوران 2 لاکھ سے زیادہ ورکر حصہ لیں گے۔

صحت سے مزید