ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق حمید رضا ثابت اسماعیل پور کو اپریل 2025ء میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پر اسرائیلی ایجنسی موساد کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔
ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ حمید رضا پر تخریبی کارروائیوں کے لیے دھماکا خیز مواد خریدنے کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق حمید رضا پر دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑیاں منتقل کرنے کا الزام بھی ثابت ہوا ہے۔