پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی برفباری میں گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے شوہر اور دوستوں کے ہمراہ برفباری سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ کو خوش گوار موڈ میں سردی کے موسم کے حساب سے اپنی دھن میں گانا گاتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔
ریما خان نے سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں سے خود کو پوری طرح ڈھانپا ہوا ہے۔
اداکارہ کی یہ وائرل ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آئی اس لیے زیادہ تر صارفین اس ویڈیو پر تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ مجھے یہ ویڈیو دیکھ کر پہلے تو ایسا لگا کہ یہ اداکارہ میرا ہیں۔
صارف نے ریما خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میڈم! آپ ایسا نہ کریں، آپ تو کافی سمجھدار لگتی ہیں۔
کچھ صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ موسم سے لطف اندوز ہونے کا نہیں بلکہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا وقت ہے۔